کملا ہیرس اور میکسیکو کے صدر کا ہجرت کے تعلق سے تبادلہ خیال


امریکی نائب صدر نے کہا کہ زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق السلواڈور، گوائٹے مالا اور ہونڈوراس سے ہے، جو جرم یا غربت کی وجہ سے اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے وسطی امریکہ سے امریکہ میں بڑے پیمانے پر ہجرت کی بنیادی وجوہات کا حل نکالنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ کملا ہیرس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ”اگر ہم ان امور کو حل کرنا چاہتے ہیں جو امریکہ کی جنوبی سرحد کو متاثر کرتے ہیں تو، ہمارے پاس لوگوں کی نقل مکانی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ میں نے میکسیکو کی جنوبی سرحد کے بارے میں مینوئل لوپیز اوبراڈور سے بات چیت کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں