صحت یابی کی شرح87 فیصد ،مثبت معاملات کی شرح میں نمایاںکمی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ

عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سی اے بی کی پیروی کریں اور ٹیکے لگائیں
ضلع ترقیاتی کمشنر اَننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کووِڈ مریضوں کی شفایابی و صحتیابی کی شرح میں 17 فیصد تک بہتری آئی ہے اور مثبت معاملات میںبھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔اِن باتوں کا اِظہار آج ضلع ترقیاتی کمشنر نے کووِڈ ۔19 کی صورتحال اور ضلع میں انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے کئے جانے والے تخفیفی اِقدامات کے بارے میں میڈیا اَفراد کو بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم تیز کردی گئی ہے اور اہل لوگوں سے جلد از جلد ٹیکے لگانے کی اپیل کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں اضافہ کیا گیا ہے اور زیادہ رابطہ علاقوں جیسے بازار ، منڈیاں ، اہم سڑکیں وغیرہ پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ کلسٹر اور کنٹین منٹ زون میںسرعت سے نمونے لینے کی بھی کوشش کی جار ہی ہے۔ڈاکٹر سنگلا نے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں لوگوں کو ٹیکے لگانے تک پہنچنے کے لئے ہیلتھ کیئر ورکروں اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن سے ضلع میں کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کو اہم فروغ ملا ہے۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں سے اِنتظامیہ کی طر ف سے جاری کردہ بازاروں ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے بارے میں روسٹرون اور ریگولیٹری اِقدامات پر عمل کرنے پر زور دیااور اُمید کی جاتی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کے فعال تعاون سے صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو احتیاط برتنے کو کہا اور انہیں سی اے بی کی سختی سے پیروی کرنے کا مشورہ دیااور کووِڈ ۔19رہنما خطوط اور ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں