گاندر بل میں کووڈ مثبت معاملات میں کمی ۔ ڈی سی

ضلع میں موجودہ کووڈ منظر نامے پر میڈیا کو بریف کیا
ڈپٹی کمشنر گاندر بل کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں موجودہ کووڈ منظر نامے اور تخفیف کی کوششوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا ۔ تفصیلات دیتے ہوئے ڈی سی نے بتایا کہ پچھلے چار ہفتوں سے ضلع میں فعال معاملات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں ضلع میں فعال معاملات تقریباً 1400 تھے جو گذشتہ ہفتے کے آخر تک 741 ہو چکے ہیں اور ان میں 683 گھروں میں آئسولیشن میں ہیں ۔ گذشتہ ہفتے ہونے والے ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8000 ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں 5400 آر اے ٹی ٹیسٹ شامل ہیں اور ضلع میں مثبت معاملات کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ڈی سی نے بتایا کہ ہیلتھ ٹیموں ، تحصیلداروں ، بی ڈی اوز اور دیگر محکموں کے عہدیداروں سمیت فیلڈ عملہ لوگوں کی شکایات کو موقع پر ہی دور کرنے کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مزید بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے تمام میڈیکل بلاکس کیلئے ضلعی سطح پر نوڈل افسران کو تعینات کیا ہے ۔ تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پی او اور ڈپٹی سی ای او کو بلاک گاندر بل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور جی ایم ڈی آئی سی کو کنگن بلاک ، اے ڈی ڈی سی بلاک وکورہ اور ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویژن بلاک لار کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بلاک سطح پر کسی بھی قسم کی شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر شکایات کے ازالے کیلئے ان متعلقہ نوڈل افسران سے رابطہ کریں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں