صارفین کو بلا خلل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ بصیر خا ن


ٹرنسفارمروں کی تبدیلی، مرمت اور خرابی کی رپورٹ روزانہ فراہم کرنے کی ہدایت
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے ایک اہم میٹنگ میں افسران پر زور دیا ہے کہ وہ صارفین کو بلا خلل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ مائکرو پلان پر کام کریں تاکہ بجلی بحران پر قابو پایا جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خراب ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اور مرمت کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے ۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ چیکنگ، معائینہ ، غیر قانونی طریقے سے استعمال کئے جارہے الیکٹرانک آلات کی ضبطی ، اور صارفین کو فراہم کی جارہی بجلی کی رپورٹ روزانہ داخل کریں ۔ انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کی 24x7ڈیوٹی کےلئے روسٹر مرتب کریں اور افسران کو چاہئے کہ وہ ہر بیٹ کا دورہ کیا کریں ۔انہوں نے بجلی افسران سے کہا کہ وہ بجلی کی چوری کو روکنے کےلئے بھی اقدامات اُٹھائیں انہوںنے ضلع افسران پر زور دیا کہ وہ بجلی ملازمین کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران انہیں پولیس اور فورسز کی نفری فراہم کیا کریں تاکہ ان کو اپنی خدمات انجام دینے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں