کرناہ میںسابق پولیس کانسٹبل ،اسلحہ سمیت گرفتار ، تحقیقا ت شروع

  سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرنا علاقے میںسابقہ پولیس ہیڈ کانسٹبل سے اسلحہ بر آمد ہونے کے بعد اسکو حراست میںلیا گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو کپواڑہ میںایک سابق پولیس کانسٹبل کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر احمد خان ولد علی خان ساکنہ دلدار کرنا کو این سی پاس پوسٹ کے نزدیک چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد تلاشی کارورائی میں فورسز نے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ جس میں سے گولیوںکے کچھ رونڈ قابل ذکر ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار سال 2017میں پہلے ہی نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں پولیس تھانہ ٹنگڈار میں ایک کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں