ان لاک کا مطلب وبائی بیماری کا خاتمہ نہیں: ڈی سی سرینگر

سینئر پولیس افسران کے ہمراہ لالچوک کا دورہ کیا
 ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ان لاک کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وبائی بیماری کورونا وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنراعجاز اسد نے ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری، ایس ایس پی (ایسٹ) اورایس ڈی پی او (ایسٹ) کے ہمراہ لالچوک کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں”نے دیکھا کہ کیا عوام معیاری عملیاتی طریقہ کار (SOP)پر عملدرآمد کررہے ہیں یا نہیں؟ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ ’ہم یہاں یہ یقینی بنانے کیلئے آئے ہیں کہ معیاری عملیاتی طریقہ کار پر شہری من و عن عمل کررہے ہیں، حکومت نے کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان کیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وبا کا خاتمہ ہوچکا ہے“۔ کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہاکہ معیاری عملیاتی طریقہ پر عمل نہ کرنا دوبارہ لاک ڈاﺅن اور سخت اقدامات ہونگے لہذا عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے رہنما خطوط پر عملدرآمد کرنا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں