مشیر بصیر خان نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کا جائیزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج مانسبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعدد وفود سے ملاقات کی اور کووڈ 19 کے وبائی امراض کی زنجیر کو توڑنے کے سلسلے میں ہونے والی تخفیف کی کوششوں اور ان اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر گاندر بل کرتیکا جیوتسنا ، ایس ایس پی سہیل منور میر ، اے ڈی سی ، آر اینڈ بی اور کے پی ڈی سی ایل کے ایس ای ایس ، اے سی ڈی ، سی پی او ، سی ایم او ، جل شکتی اور آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرز ، سی ای او وولُرمانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندر بل نے مشیر کو مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں کووڈ 19 وبائی بیماری کی زنجیر کو توڑنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔ ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کی تمام 126 پنچائتوں میں صحت کی سہولیات سے آراستہ 5 بستروں کی گنجائش والے کووڈ کئیر سنٹر ( سی سی سی ) قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کو ٹیکے لگانے کا صد فیصد نشانہ حاصل کیا ہے مشیر نے اہداف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور خاص طور پر ترجیحی گروپوں کی 18 سے 45 سال کی عمر کی ویکسی نیشن مکمل کرنے پر زور دیا ۔ ڈی سی نے بتایا کہ اس مقصد کو جلد سے جلد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کافی تعداد میں ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ بی ڈی سی ، ٹرانسپورٹرز ، تاجر ، سول سوسائیٹی صفا پورہ اور مذہبی رہنماو¿ں سمیت متعدد وفود نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور شکایات پیش کیں اور جلد از جلد ازالے کیلئے ان کی مداخلت کا مطالبہ کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں