خانصاحب بڈگام میں نالہ سے غرقآب لڑکے کی لاش برآمد

 خانصاحب بڈگام میں نالہ میں غرقآب لڑکے کی لاش برآمد کی گئی ہے۔گزشتہ شام آری گام میں نالہ میں مقامی رہائشی عرفان احمد بٹ ولد عبدالرشید غرقآب ہوا۔ بڈگام پولیس اورایس ڈی آر ایف ٹیم نے خبر ملتے ہی عرفان بٹ کی لاش کوبرآمدکرنے کیلئے آپریشن شروع کیا ۔ کے این ایس کے مطابق عرفان بٹ کی تلاش دیر تک جاری رکھی لیکن اندھیرے ہونے کے سبب تلاشی آپریشن کو معطل کیاگیا۔جمعرات کی علی الصبح ساڑھے 6بجے ایس ڈی آر ایف کی 3ٹیموں اور ریور پولیس سرینگر ،بڈگام پولیس اور انتظامیہ نے لاش کو برآمد کرنے کیلئے دوبارہ آپریش شروع کیا اور انتھک کوششوں کے بعد لاش بازیاب کی گئی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں