وادی کے بیشتر اضلاع میں ایک مرتبہ پھر کورونا کرفیو کی واپسی سے معمولات مفلو ج

تجارتی و کاروبار ی سرگرمیاں متاثر ، سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب
بندشوں کے باعث اس جمعہ کو بھی بیشتر مساجد میں جمعہ کے موقعہ پر بڑے اجتماعات نہ ہو سکے
   وبائی بیماری کورونا وائرس کی جاری لہر کے پیش نظر جمعہ کو ایک مرتبہ پھر وادی کے بیشتر اضلاع میں کورونا لاک ڈاﺅن سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ بندشوں اور کورونا کرفیو کے باعث اس جمعہ کو بھی بیشتر مساجد میں جمعہ کے موقعہ پر بڑے اجتماعات نہ ہو سکے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اگرچہ گزشتہ کئی دنو ں سے کمی ریکارڈ ہو رہی ہے جس کے نتیجے میںکورونا کرفیو میں نرمی برتی گئی تھی تاہم جمعہ کو ایک مرتبہ پھر کورونا کرفیو کی واپسی سے معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر رہی جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔جمعرات کی شام کو ہی تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کی جانب سے حکمنامے جاری کئے گئے تھے جس میںکہا گیا تھا کہ جمعہ کو کورونا کرفیو نفاذ رہے گا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں