کئی دنوں کی شدید گرمی کے بعد موسمی صورتحال میں تبدیلی ، لوگوں کو ملی تھوڑی سے راحت

وادی کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ،تیزو طوفانی آندھی اور شدید ژالہ باری
 فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان ، درجنوں مکانات کے چھت اڑ گئے ، لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے
 گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ جمعہ کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آتے ہوئے وادی کشمیر میں رم جم بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی اور خوفناک ژالہ باری کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔اسی دوران شمال و جنوب میں تیز اندھی کی وجہ سے فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواﺅں کی وجہ سے کئی علاقوں میںدرجنوں مکانات کے چھت ا±ڑا جانے اور درخت اکھڑ آنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔اسی دوران بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں