نور باغ بارہمولہ میں16رہائشی مکانات خاکستر

 36کے قریب کنبے آشیانوں سے محروم
بھیانک آگ میں نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
   شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نورباغ علاقے میں قائم شیخ کالونی میں گزشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 16رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں قریب 36کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوکر کھلے آسمان تلے آچکے ہیں جبکہ آگ کی واردات میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوچکی ہے جس میں نقدی رقم ، سونے کے زیورات، قیمتی سامات بھی شامل ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور متاثرین کو بھر پور مدد کا یقین دلایا ہے ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے نور باغ علاقے میں قائم شیخ کالونی میں گزشتہ شب اُس وقت قیامت صغرا بپا ہوئی جب وہاں پر ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا ایک بعد ایک قریب 16رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیکر تباہی مچادی اور قریب ڈھیڑ درجن مکانات دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ مقامی نوجوان جو پانی اس پر ماتے تھے وہ تیل کا کام کرکے مزید شعلے بھڑکاتا تھا جس وقت تک فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس جائے واردات پر پہنچی تو وہاں پر آگ نے اپنا کام مکمل کرلیا تھا اور 16رہائشی مکانات میں قیام کرنے والے قریب 36کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوئے ۔ آگ کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوچکی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں نقدی رقم کے علاوہ سونے کے زیورات جو متعد لڑکیوں اور لڑکوں کی شادیوں کےلئے جمع رکھے گئے تھے آگ کی نذر ہوچکے ہیں ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ کی لپٹیں دور دور تک نظرآرہی تھیں اور خواتین و مرد اپنے آشیانے آگ کی نذ ر دیکھتے خون کے آنسو ررہے تھے اور ہر سو چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جس سے ماحوم اور زیادہ غمگین ہوگیا اور علاقہ میں مانو قیامت صغرا تھی ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے گھنٹوں مشقت کرنے کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ادھر آگ لگنے کی وجوہات شار ٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دریں اثناءآج ضلع انتظامیہ کے افسران جائے موقعے پر پہنچے جنہوں نے حالات کا مشاہدہ کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ بات کی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں