اقتدار میں بیٹھے لوگوں پر تنقید کرنا جمہوریت میں ہر شہری کا حق. عمر عبداللہ

'حساس قائدین' کو قدیم قوانین کے پیچھے چھپنا بند کرنا چاہیے/ عمر عبد اللہ
  فلمساز عائشہ سلطانہ پر بی جے پی رہنما کی شکایت کے بعد غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں پر تنقید کرنا جمہوریت میں ہر شہری کا حق ہے۔ اطلاعات کے مطابق لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے بارے میں ایک ٹی وی بحث کے دوران بات کرنے پر لکشدیپ پولیس نے فلمساز عائشہ سلطانہ پرملک کے خلاف غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔جس کی عمر عبد اللہ نے سخت مذمت کی ہے ۔ سماجی وئب گاہ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں عمر عبد اللہ نے لکھا کہ پٹیل پر تنقید ملک سے غدازی نہیں ہے۔ اگر ہم خود کو جمہوریت تصور کرتے ہیں تو، اقتدار میں موجود لوگوں پر تنقید کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ ان 'حساس قائدین' کو قدیم قوانین کے پیچھے چھپنا بند کرنا چاہیے۔'واضح رہے جب سے انتظامیہ نے لکشدیپ میں مبینہ اصلاحاتی اقدامات پر عمل درآمد شروع کیا ہے تب سے لکشدویپ میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں