کاٹھی دروازہ سے دیوی آگن تک روڑ خستہ

لوگوں کا عبور ومرور دشوار ، متعلقہ حکام سے اپیل
  سرینگر شہر کے تواریخی علاقہ کاٹھی دوروازہ کے اندرونی علاقہ کو نظر انداز کیا گیا ہے جہاں کا روڑ سخت خستہ ہونے کی وجہ سے لوگو ں کا عبور و مرورکافی دشوار گزار بن گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق روڑ کاٹھی دروازہ سے دیوی آنگن تک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شہر سرینگر کے تواریخی علاقہ کاٹھی دروازہ جس کو مغلوں نے ابھی کافی اہمیت دی تھی لیکن موجودہ سرکار نے اس تواریخی علاقہ کو باالکل نظر انداز کیا ہوا ہے ۔ اس علاقہ کی سڑکیوں اگرچہ ہمیشہ ہی خستہ حال رہتی ہے تاہم جب سے اس علاقے میں ڈرنیج کی تعمیر کی گئی تب سے اس علاقہ کی تمام سڑکیں انتہائی خستہ ہے ۔ سال 2018-19میں ڈرین پر کام شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوئیں تاہم تب سے ان سڑکوں کی دوبارہ مرمت نہیں کی گئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کاٹھی دروازہ سے جوگی ون، رحمائی کالونی ، احمدہ کدل، ہاکہ بازار، دیوی آنگن تک تمام سڑکیں خستہ ہے جس پر لوگوں کا چلنا پھر نا دشوار بن گیا ہے ۔ لوگوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے توجہ کی اپیل کی ہے اور اس خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں