صدر ہند تین رورزہ دورے جموںکشمیر اور لداخ پر وارد ہو نگے

کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر ’وار میموریل'‘میں تقریب میں حصہ لیں گے

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ صدر ہند رام ناتھ کووند آج تین روزہ دورے جموںکشمیر اور لداخ پر وارد ہو نگے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر ہند رام ناتھ آج یعنی اتوار سے جموں کشمیر اور لداخ کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔صدر ہند جو کہ فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم 'وار میموریل' میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔ صدر ہند کے تین روز دورہ جموں کشمیر اور لداخ کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ جبکہ صدر ہند کے تین روزہ دورے کی تصدیق رشٹرپتی بھون نے بھی ایک پریس ریلز جاری کرکے کی ہے ۔ خیال رہے کہ صدر ہند کے دورے جموں کشمیر اور لداخ کے پیش نظر پہلے ہی پولیس و سیکورٹی ونگ نے چھٹیاں منسوخ کر دی تھی ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا تھا کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔حکم نامہ میں لکھا ہے کہ "صدر مملکت کے جموں و کشمیر یونین ٹی کے دورے کے پیش نظر تمام چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کی گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں