پاکستان ڈرون کے ذریعے جنگجوﺅں کو ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پہنچانے کی کوششوں میںمصروف / دلباغ سنگھ

سرحد کے قریب پھنکا گیا بارودی مواد جموں کے بھیڑ والے علاقے میں دھماکہ کرانے کی غرض سے بھیج دیا گیا

  ڈرون کے ذریعے پاکستان جموں کشمیر میںسرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 23جولائی کو ڈرون کے ذریعے سرحد کے قریب پھنکا گیا بارودی مواد جموں کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دھماکہ کرانے کی غرض سے بھیج دیا گیا تھا ۔ ذرایئع کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ پاکستان جموں کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیار اور دیگر سپلائی پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے عسکری تنظیم لشکر اور جیش محمد کے بالائے زمین نیٹ ورک کو تباہ کرکے ان کی نکیل کس لی ہے جس کے نتیجے میں وہ انہیں اسلحہ و گولی بارود کی کمی محسوص ہو رہی ہے اور اب پاکستان اس کی بھرپائی کیلئے ڈرون کا استعمال کررہا ہے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں