کووڈ کیسو ں میںکمی ، جموں کشمیر کے تمام اضلاع میںہفتہ وار کرفیو ختم

شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا

 کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے جموں کشمیر سرکار نے اتوار کو جموں کشمیرکے تمام اضلاع سے ہفتہ وار کرفیو ختم کر دیا ہے تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے جموں کشمیر کے مزید کئی اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کرفیو کا نفاذ نہیں رہے گا اور تمام باہری سرگرمیاں ہر دن صبح کے 7بجے سے شام کے 7بجے تک جاری رہے گی ۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ ایسوسیشنوں کو مقامی انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کرنا ہوگاجبکہ ساتھ ہی کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ انڈور شاپینگ کمپلکس یا مال ان صارفین کیلئے کھول سکتے ہیں جنہوںنے ویکسین کی ہو گی یا ان کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہوں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اقدامات کو سختی سے عمل میںلائیں ۔ تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں