ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین کوارٹر فائنل میں پہنچیں

ٹوکیو: ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین نے یہاں منگل کو ٹوکیو اولمپک 2020 میں 16 ویں راو¿نڈ میں خواتین 69 کلوگرا (ویلٹر ویٹ) زمرے میں سخت مقابلے میں جرمنی کی نادین ایپٹز کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ دو بار کی عالمی چمپئئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بورگوہین نے ریوگوکو کو کوگیکن علاقے میں منعقد اس مقابلے کو 3۔2 کے فرق سے جیتا۔ لولینا کا اب جمعہ کو کوارٹر فائنل میں چینی تائیپی کی نیئن۔ چین سے مقابلہ ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں