کابل میں امریکی طیارے سے گر کر 19 سالہ فٹبال کھلاڑی کی موت

 افغانستان کے کابل ہوائی اڈے سے امریکی فضائیہ کے سی-17 طیارے کے اوپر لٹک کر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں میں قومی جونیئر فٹ بال ٹیم کے 19 سالہ کھلاڑی ذکی انوری بھی شامل تھا،جو بہت اونچائی سے گرنے کے بعد انتقال کرگئے۔ جس وقت امریکی فضائیہ کا طیارہ نے کابل ہوائی اڈے سے پرواز کیا تو اس کے اوپر متعدد افغان شہری چڑھ گئے تھے اور کچھ لوگ اس کے پچھلے پہیے اورلینڈنگ گیئر تھامے بیٹھ گئے تھے،لیکن آسمان میں زیادہ بلندی پر جانے کے بعد گرنے سے ذکی انوری کی موت ہوگئی۔ افغان اسپورٹس سوسائٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہاہے کہ ملک کی قومی جونیئر فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے ایک ذکی انوری کا ایک المناک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ مرحوم ذکی انوری ان لاکھوں نوجوانوں میں سے ایک تھے جو ملک چھوڑنا چاہتے تھے لیکن امریکی فوجی طیارے سے گرنے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کا ذکر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کے روز افغان انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (AISS) کے بانی اور ڈائریکٹر جنرل داود مرادیان نے بھی کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں