معاشی تنگی سے پریشان کسان نے پھانسی لگاکر کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع اوریا کے اچھلدا علاقے میں مالی تنگی سے پریشان کسان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ اچھلدا علاقے میں سلیم پور باشندہ سکھرام سنگھ(40)مالی تنگی سے کافی پریشان تھا۔ آج اس نے گاو¿ں کے باہر اپنے کھیت میں لگے نیم کے درخت پر رسی کا پھندا بناکر پھانسی لگا لی جس سے اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ سکھ رام کے بیٹے پشپیندر نے بتایا کہ اس کے والد نے بینک سے کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت پیسہ لیا تھا۔ بینک نے پیسہ جمع کرنے کے لئے چھ ستمبر کو نوٹس بھیجا تھا۔ بینک نے پیسہ جلد جمع کرنے کو کہا تھا۔ اس کے علاوہ بیٹی کی شادی بھی کرنی ہے۔ اسی وجہ وہ پریشان تھے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں