کانگریس لیڈر رال گاندھی کاجموںکشمیر کا دورہ روزہ دورہ

پہلے دن جموں میںماتا ویشنو دیو کے مندر جاکر خصوصی پوجا میںلیا حصہ

  کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو جموںکشمیر کے دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے جہاں انہوں نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیکر خصوصی پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔ اس موقعے پر انہوںنے اپنے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پارٹی جموںکشمیر میں لوگوں کے لوگوں کے حق میں ہمیشہ بات کرتے رہیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اور کل دو دن کے دورے پر جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ دہلی سے سیدھا جموں ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد راہل گاندھی نے کٹرا کا رخ کیا۔ ائیرپورٹ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ کا زوردار استقبال کیا گیا۔ کٹرا پہنچنے کے بعد راہل گاندھی ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے پیدل نکلیں گے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈر اور ریاستی عہدیداران بھی پیدل ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کریں گے۔ویشنو دیوی پہنچنے کے بعد راہل گاندھی شام کی آرتی میں حصہ لیا،رات کو ماتا ویشنو دیوی کے بھون میں ہی آرام کریں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں