صورہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات رونما

شائپنگ کمپلکس میںموجود تین دکانیںجل کر خاکستر ، لاکھوں کا نقصان

    سرینگر کے صورہ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں تین دکانیں خاکستر ہوئی اور ان میںموجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ہو گیا ۔سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح صورہ سرینگر میں ایک کمرشل شاپنگ کمپلکس میںآگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کمپلکس موجود تین دکانیں جل کر خاکستر ہوئے ، نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ عبد ل حمید تیلی کے کمپککس سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ لگتے ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک کمپلکس میںموجود تین دکانیں جل کر خاکستر ہوئی تھیں ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے سے غلام محمد بٹ ولد عبد ل سلام بٹ کا بیکری دکان ، منیر احمد خان ولد معراج الدین کا موبائیل دکان اور شمیم احمد کا نائی دکان جل کا خاکستر ہو گیا اور دکانوں میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے سے تین دکانیں خاکستر ہو گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اگ کیسے لگی ہے یہ فوری طور پر معلوم نہیںہوسکا اور اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں