وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں برسلز میں برکس کانفرنس کا انعقاد

برکس ایشیاءکے بڑے ترقی پذیر ممالک کا مضبوط پلیٹ فارم بن رہا ہے /وزیراعظم

برسلز میں برکس کانفرنس کا انعقاد ہوگیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کررہے ہیں ۔ یہ کانفرنس ایشیاءکے پانچ ترقی پذیر ممالک کے گروپ برکس جس میں چین ، بھارت بھی شامل ہیں تاہم اس میں پاکستان شامل نہیں ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں برکس کانفرنس کا ورچول طریقے پر انعقاد ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آن لائن خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پانچ ملکوں کے گروپ کی ورچوئل سمٹ کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس نے انسداد انتہا پسندی کا ایکشن پلان اپنا لیا ہے اس سربراہی اجلاس کی میزبانی بھارت نے کی ، جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن ، چینی صدر شی جن پنگ ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور برازیل کے جیر بولسانارو نے شرکت کی۔برکس میں برازیل ، روس، انڈیا ، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہے جو دنیا کے پانچ بڑے ممالک ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں جو کہ عالمی آبادی کا 41فیصداور عالمی جی ڈی بی کا 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد شراکت دار ہے ۔ اپنے افتتاحی خطے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اپنی صدارت کے دوران تمام برکس شراکت داروں سے مکمل تعاون حاصل کیا ہے اور اس گروپ کی مختلف کامیابیوں کو درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج برکس میں شامل ممالک دنیا کی اُبھرتی ہوئی معشیتوں کےلئے ایک بااثر آواز ہے اوریہ پلیٹ فارم ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے لیے مفید رہا ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ برکس نے نئے ترقیاتی بینک ، ہنگامی ریزرو بندوبست اور انرجی ریسرچ کوآپریشن پلیٹ فارم جیسے مضبوط ادارے بنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب بہت مضبوط ادارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ہم زیادہ مطمئن نہ ہوں اور ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اگلے 15 سالوں میں برکس اور بھی زیادہ نتائج پر مبنی ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس گروپ نے کئی مراحل طے کئے ہیں اور حال ہی میں پہلی برکس ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی مدد سے صحت شعبہ کی مضبوطی اور ترقی تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک جدید قدم ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نومبر میں ہمارے آبی وسائل کے وزراءپہلی بار برکس فارمیٹ کے تحت ملاقات کریں گے۔ مودی نے کہا کہ یہ بھی پہلی بار ہے کہ برکس نے’کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے اور ان کی اصلاح‘پر اجتماعی پوزیشن لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برکس انسداد دہشت گردی ایکشن پلان بھی اپنایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون سے انٹرا برکس تجارت آسان ہو جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں