جموں کشمیر میں پھر سے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس

شدت ریکٹر سکیل 4.5اور مزکر خیبر پکتون پاکستان ریکارڈ کیا گیا

    جموں کشمیر میں جمعہ کی صبح اس وقت پھر سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل 4.5ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز خیبر پکتون پاکستان بتایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمو ں کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ۔جمعہ کی صبح قریب 11بجے جموں کشمیر میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ صبح 10بجکر 55منٹ پر آیااور اس کی شدت ریکٹر سکیل پر4.6ریکارڈ کی گئی اور اس سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ زلزلے کا مرکز خیبر پکتون پاکستان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر جموں کشمیر میں گذشتہ ماہ بھی ایسے کئی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و دہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں