جرائم میں 95 فیصد کمی آئی ہے، قندھار پولیس چیف

قندھار: آئی جی پولیس قندھار کا کہنا ہے کہ قندھار میں ہمارے آنے کے بعد جرائم میں 95 فیصد کمی آئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس قندھار نے کہا کہ ہمارے پاس 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار موجود ہیں، اہلکاروں کو بینک کے ذریعے تنخواہیں دے رہے ہیں۔آئی جی قندھار نے کہا کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے کام کررہے ہیں، میڈیا کے ذریعے نمبرز کی تشہیر کی ہے عوام کی شکایت پر رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے تمام بڑے جرائم کا خاتمہ ہوچکا ہے، معمولی واقعات کی شکایت ہے۔آئی جی قندھار کا کہنا ہے کہ پولیس میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں کو عہدوں پر واپس آنے کا کہا ہے، اسلامی شرعی اور شوریٰ نظام کے ذریعے پولیس کام کررہی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں