سرکار تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کےلئے سنجیدہ

طلبہ اور تدریسی عملہ کی ٹیکہ کاری مہم جلد مکمل ہوگی / لیفٹنٹ گورنر

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ طلبہ کی ٹیکہ کاری مہم ترجیحی بنیادوں پر چلائی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کالج اور دیگر تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل سٹاف اور طلبہ کی ویکسنیشن کو مکمل کرنے کےلئے سرگرمی سے کام کررہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرکار تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے میںسنجیدہ ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سرکار جموں کشمیر میں تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل شروع کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 18برس سے زائد کے طلبہ ، پروفیسر صاحبان اور دیگر تدریسی عملہ کی جلد ٹیکہ کاری کےلئے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ جموں کشمیر میں جلد سے جلد تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بہت جلد تدریسی کام شروع ہوگا۔ ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے حائشے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے میں سنجیدہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں