ایک شخص ہندوارہ میں درخت سے گر کر لقمہ اجل

بارہمولہ میںطالب علم کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد

درخت سے اخروٹ اُتار نے کے دوران ہندوارہ میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ بارہمولہ میں ایک طالب علم کی لاش پُر اسرا ر طو رپر برآمد ہوئی ، پولیس نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے آہگام راجوار میںایک شخص نذیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ اخروٹ کے درخت سے اخروٹ اتارنے کے دوران زمین پر گرپڑا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر اسے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس حادثے کی پولیس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور نعش کو آخری رسومات کےلئے لواحقین کے سپر د کردی گئی ہے ۔ دریں اثناءبارہمولہ میں ایک طالب علم کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد کرلی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے داروا چندوسہ میں ایک 21سالہ طالب علم جاوید احمد کی لاش ہفتہ کے روز نگلی نارہ کے نزدیک پُر اسرار طور پر پائی گئی ۔ اس کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی جہاں انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں