احتیاطی طور پر ایک دن کی معطلی کے بعد ریل سروس بحال


ایک دن کی معطلی کے بعد بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل خدمات سنیچروار کو دوبارہ بحال کر دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو احتیاطی طور پر ریل سروس بند رکھنے کے بعد سنیچروار کی صبح ریل گاڑی دوبار ہ پٹری پر لوٹ آئی۔ محکمہ ریلوئے کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتیاطی طور پر ریل سروس بند رکھی گئی تھی جس کے بعد جمعہ کی شام انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد سنیچروار کی صبح کو ریل خدمات دوبارہ بحال کر دی گئی اور بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل گاڑیاں دوبارہ پٹری پر لو ٹ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے بانہال بارہمولہ ریل خدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم سنیچروار کی صبح سے ہی معمول کے مطابق ریل خدمات بحال کر دی گئی ہے ۔ ریل گاڑی واپس پٹری پر لوٹ آنے کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں