گزشتہ برس کے بنسبت رواں برس فلو کازیادہ اثر ہونے کا اندیشہ

فلو اورکووڈ ویکسین بیک وقت دی جا سکتی / ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

   ڈاکٹر ایسوسی ایشن کشمیر (DAK) نے ہفتے کے روز کہا کہ لوگ ایک ہی وقت میں کووڈ اور فلو کی ویکسین لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ویکسین لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے اور اس سے مدافتی ردعمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ مخالف ویکسین اور فلو ویکسین لوگ ایک ساتھ لے سکتے ہیں اس میں کوئی قباحت نہیں ہے اور ناہی اس میں کوئی خطرہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ19 ویکسین اور فلو کا ایک ساتھ ملنا محفوظ ہے اور آپ کے مدافعتی ردعمل کو متاثر نہیں کرے گا۔ڈاکٹرنثارالحسن نے کہا کہ یہ ایک ہی وقت میں کوویڈ شاٹ اور فلو کا شاٹ لینا اتنا ہی محفوظ اور موثر ہے جتنا کہ انہیں کئی دن یا ہفتوں کے فاصلے پر رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ دونوں ویکسین ایک ہی بازو سے لے سکتے ہیں ، لیکن فراہم کرنے والوں کو کم از کم ایک انچ تک انجیکشن سائٹس کو الگ کرنا چاہیے۔پہلے سی ڈی سی نے سفارش کی تھی کہ لوگوں کو اپنی کوویڈ 19 ویکسینیشن اعلیحدہ لینی چاہیے اور کووڈ 19 ویکسینیشن سے کم از کم 2 ہفتے پہلے یا بعد میں کوئی دوسری ویکسینیشن شیڈول کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ تاہم یہ احتیاط اس لئے رکھی گئی تھی کیوںکہ ہم کووڈ ویکسین کے رد عمل سے ناآشنا تھے تاہم اب وہ بات نہیں رہی ہے اور اب اس کووڈ بحران میں فلو ویکسین لیناانتہائی ضرور ی بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا بیک وقت دونوں وائرس سے متاثر ہونا ممکن ہے اور شدید بیمار ہونے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ رواں برس فلو کا زیادہ اثر ہوسکتا ہے کیوں کہ گزشتہ برس کوو ڈ کی وجہ سے ماسک کا استعمال ، سماجی دوری اور احتیاط لوگ برت رہے تھے اور اس سال اس میں تخفیف دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں