مشیر بھٹناگر کا دورہ آئی ٹی آئی سیر اور ایچ ایس ایس پہلگام

دونوں اداروں میں کام کاج کا جائزہ لیا ،دیگر سہولیات کا بھی معائینہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے صلاحکار راجیو رائے بھٹناگر نے آج آئی ٹی آئی خواتین سیر کادورہ کیا جہاں انہوں نے انسٹچیوٹ میں کام کاج کا جائزہ لیا ۔اپنے دورہ کے دوران ایڈوائزر نے انسٹچیوٹ تفصیلی جائزہ لیا جہاں انہوں نے کلاس روم ، لیبارٹی ، ٹیلرنگ لیبس اور دیگر ٹریڈ بلاکوں کا معائینہ کیا ۔اس موقعے پر ایڈوائزر بھٹناگر نے ادارے کے فکلٹی پر زور دیا کہ وہ انسٹچیوٹ میں طلبہ کو بہتر طریقے سے تربیت فراہم کریں تاکہ وہ جدید انڈسٹریل ضروریات کے مطابق ہنر مند بنیں تاکہ انہیں آسانی کےساتھ روزگار حاصل ہو۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کو جدید جانکاکری فرہم کیں تاکہ سوسائٹی میں انہیں بہتر نتائج حاصل ہوں ۔ مشیر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ داخلے سے قبل طلباءکو پری کورس ہینڈ ہولڈنگ کریں تاکہ زیادہ طلباءادارے کی طرف راغب ہوں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آئی ٹی آئی میں پیش کیے جانے والے اسکل ڈویلپمنٹ کورسز کے حوالے سے سکولوں اور کالجوں میں واقفیت شروع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباءان کورسز کی طرف راغب ہوں۔اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ سکیم کی وجہ سے وادی کشمیر میں روزگار کے کافی وسائل پیدا ہورہے ہیں جن میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہورہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں