پولیس آفیسر کی ہلاکت ایک بڑا صدمہ ، غمزدہ خاندان کے دکھ میںبرابر کے شریک

ہلاکت میںملوث افراد کی شاخت کر لی گئی ہے ، جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا / دلباغ سنگھ

خانیار سرینگر میں پولیس سب انسپکٹر کی ہلاکت کو انتہائی دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس آفیسر کی ہلاکت میںملوث افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور انہیںجلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے خانیار علاقے میں پولیس سب انسپکٹر ارشد احمد کی ہلاکت کے بعد پولیس لائیزسرینگر میںپولیس آفیسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ خانیار میںجو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسر حالیہ میں تربیتی کورس ختم کرکے وہاں تعینات ہوا تھا اور و ہ ایک ملز م کو اسپتال علاج کیلئے گیا تھا۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جونہی وہ واپس آیا تو ملی ٹینٹوں نے اس پر حملہ کیا جس میں پولیس آفیسر ازجاںہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسر کی ہلاکت جموں کشمیر پولیس کیلئے بڑا صدمہ ہے ۔ انہوں نے پولیس آفیسر کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس آفیسر کی ہلاکت میںملوث جنگجوﺅںکی نشاندہی کی جاچکی ہے اور جلد ہی ان کو کیفر کردار ت پہنچایا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ہر کسی چاہےے وہ سیکورٹی فورسز اہلکار ہو ،سیاسی لیڈر ہو یا عام شہری ہوں ہر کسی کی جان کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور کسی کی بھی ہلاکت ہمارے کیلئے باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہلاکتوں میںملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی ہو گی اور کسی کو بھی بخشا نہیںجائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کام پر ہے اور جلد ہی اس کیس کو حل کیا جائے گا ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ سرینگر میں دس کے قریب بالائی زمین کارکنوں کے گروپ سرگرم تھے جن کے خلاف کارورائی کی جا چکی ہے اور اب کچھ نئے سرگرم ہو ئے ہیں ان کے خلاف بھی جلد ہی کارروائی ہو گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں