خانیار حملے میں پولیس سب انسپکٹر کی ہلاکت

عمر عبد اللہ ، محبوبہ مفتی اور الطاف بخاری سمیت دیگر لیڈران کا اظہار دکھ

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ اور اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران نے خانیار میں سب انسپکٹر ارشد احمد کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ۔اطلاعات کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میںلکھا کہ خانیار سرینگر میں پولیس کے سب انسپکٹر کی ہلاکت کی خبر سننے سے کافی دکھی ہوئی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ مرحوم کو جنت میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ سرینگر کے خانیار علاقے میں جنگجو یانہ حملے میںپولیس آفیسر ارشد احمد کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میںوہ غم زدہ خاندان کے ساتھ ہے اور مرحوم پولیس آفیسر کی جنت نشینی کیلئے دعاگو ہے ۔ ادھر اپنی پارٹی کے صدر بخاری نے کہاکہ ”خانیار خانیار واقعہ بے حس خونریزی میں ایک اضافہ ہے جس نے ایک اور کشمیری خاندان کو تشدد کا شکار بنا یا“۔ انہوں نے کہاکہ اِس طرح تشدد کے سنگین واقعات نے صرف جموں وکشمیر کی صورتحال مزید خرانا اور کزمید خاندانوں کو اذیتوں سے دوچار کرنا ہے۔ انہوںنے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور مطالبہ کیاکہ اِس کے ذمہ داران کی فوری شناخت کر کے اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا”اپنی پارٹی اِس واقعہ کی پرزور مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر کی جان چلی گئی، کسی بھی مہذب معاشرے کے اندر تشددکسی بھی صورت میں قابل ِ قبول نہیں اور اِس کی ہر ایک کو مذمت کرنی چاہئے “۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں