مڈورہ ترال میں آگ کی ہولناک واردات

غریب کنبہ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ،عوام سے مدد کی اپیل

   جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مڈورہ گاﺅں میں آگ کی ایک ہولناک ورادت میں ایک رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے جبکہ گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا سازمان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوا ہے مقامی زع عزت شہریوں نے عوام سے متاثر کنبے سے مدد کی اپیل کی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا غلام حسن چوپان ولد عبد الخالق چوپان کے مکان میں گزشتہ روز آگ اچانک ظاہر ہوئی ہے جس نے آناًفاناً پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا ۔عین شاہدین نے بتایا اگر چہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ہے تاہم مزکورہ مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے جس کی وجہ سے مزکورہ چوپان کنبہ مکمل طور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔مقامی زی عزت شہریوں نے بتایا کنبے کے پاس رہنے کی جگہ کے لئے بھی اراضی موجود نہیں ہے اس لئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں سے متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے ۔اگر کوئی بھی شخص متاثرہ غریب کنبے کو مدد کرنا چاہتا ہے وہ اس اکانٹ نمبر1254040800013991جموں و کشمیر بنک برانچ بس اسٹینڈ ترال(اکاونٹ نام غلام حسن چوپان)مزید جانکاری کے لئے لوگ اس فون نمبر 8899679336پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں