وجے روپانی نے سماج کے تمام طبقات کیلئے کام کیا:مودی

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گجرات کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج کے تمام طبقات کے لیے کام کیا۔وزیر اعظم نے پیر کے روزٹویٹ کیا کہ "وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی پانچ مدت کار کے دوران، وجے روپانی نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت کی۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر وجے روپانی نے اتوار کے روز گجرات کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ بھوپندر پٹیل کو ریاست کی باگ ڈور سونپی گئی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں