مرکزی وزیر مواصلات نے ریاسی کا دورہ کیا ، عوامی آو¿ٹ ریچ کیمپ کا انعقاد

حکومت ناقابلِ رسائی مقامات تک پہنچنے کیلئے پُر عزم ۔ اشونی وشنو

جموں و کشمیر میں مرکزی وزراءکے ذریعہ عوامی آو¿ٹ ریچ کے وزیر اعظم کے اقدام کے تحت مرکزی وزیر ریلوے اور مواصلات اشونی وشنو نے آج یہاں ریاسی ضلع میں عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام طلب کیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر مین ریاسی صراف سنگھ ناگ ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی ریاسی محترمہ ساجدہ قادر ، صدر میونسپل کمیٹی کٹڑا ومل اندو ، سیکرٹری آئی ٹی جے اینڈ کے امیت شرما ، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ایس چرندیپ سنگھ ، ایس ایس پی شلیندر سنگھ ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن ، پی آر آئی کے منتخب نمائندوں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی پروگرام میں موجود تھے ۔ مرکزی وزیر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے نمائشی سٹالوں کا معائینہ کیا جو کہ جے کے آر ایل ایم کے تحت تعاون یافتہ سیلف ہیلپ گروپس( ایس ایچ جی ) کی اپنی سرگرمیوں ، سکیموں اور ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں ۔ انہوں نے خواتین ایس ایچ جی کی ان ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کی جو کہ دیہی ترقیاتی محکمہ کی جاری کردہ 75 آتم نربھر بھارت کاروباری فہرستوں میں شامل ہیں ۔ مارتنڈ سن ٹیمپل اور کشمیر ولو پر محکمہ ڈاک کے خصوصی کوور بھی وزیر نے جاری کئے ۔ مزید یہ کہ ممکن اسکیم ، باغبانی /زراعت کیپیکس خاص طور پر قابل طلبا کیلئے سکوٹیز کے تحت مستحقین کو چابیاں اور مالی امداد دی گئی ۔ پیرا آرچر راکیش کمار جنہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ، کو بھی وزیر نے مبارکباد دی ۔ اپنے خطاب میں وزیر نے کہا کہ حکومت عام لوگوں کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پُر عزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوئی بھی اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے سے محروم نہ رہے ۔ معیار کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حقیقی طاقت عظیم الشان استقبال ، پروٹوکول سے لطف اندوز ہونے میں نہیں ہے بلکہ متاثرہ کے چہرے پر مسکراہٹ لاتی ہے ۔ انہوں نے تمام افسران کو مشورہ دیا کہ وہ غریبوں کے حالات کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کریں تا کہ ان کی زندگی میں معیار کی بہتری نظر آئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں