مرکزی وزیر مملکت اَقلیتی اَمور دو روزہ دورے پر کپواڑہ پہنچے

ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز ، پی آرآئی اور عوامی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال

مرکزی وزیر مملکت برائے اَقلیتی اَمور جان برلانے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عوامی رَسائی پروگرام حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے تاکہ زمینی سطح پرلوگوں کے بنیادی مسائل کو بروقت حل کے لئے جان سکیں۔وزیرمملکت برائے اَقلیتی اَمور جو آج صبح مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے ہےں،نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن ، پی آر آئی اور اِنتظامیہ کے مشترکہ میٹنگ سے خطاب کی۔
    اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ،ضلع ترقیاتی کمشنر اِمام الدین ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ایس سی بورڈ سماجی بہبودمحکمہ محمد سلیم اور متعلقہ اَفسران موجود تھے۔اُنہوں نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے عوامی نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کی ۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ پی آر آئیز ، وفود اور عوام کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں ، مسائل اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اوراسے یونین سطح اور لیفٹیننٹ گورنرحکومت کے ساتھ ازالہ کیا جائے گا ۔وزیر موصوف نے کہا کہ وہ پُر اَمن ماحول اوریہاں کے لوگوں کے معاون اور تعاون کے رویے سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ ذاتی مفادات کی وجہ سے کشمیر کے حالات کے بارے میں باقی ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔جان برلا نے کہا کہ وہ پورے ہندوستان کے لوگوں کو پُر اَمن ماحول او رکشمیریوں کی مہمان نوازی ے بارے میں بتائیں گے۔وزیرموصوف نے سہ رُخی پنچایتی راج نظام کے کامیاب قیام کے لئے پی آر آئی اور اِنتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سہ درجہ نظام جموں وکشمیر کے عوام کو آزادی کی تاریخ میں پہلی بار دستیاب ہوا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیہی معیشتی ترقیاتی رفتار کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ اور پی آر آئی کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں