امریکی صدر کی صدارت میں پہلے کووڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی ، سمیت چار ممالک کے وزرائے اعظم بھی ہوں گے شریک

 امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے کواڈ ممالک (امریکہ، ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا) کے لیڈروں کی ذاتی موجودگی کے ساتھ پہلے کواڈ سمٹ کی میزبانی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندرمودی ، امریکی صدر جو بائیڈن آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن اور جاپان کے وزیر اعظم یوشیہدے سگا کے سمٹ میں کواڈ کے کام کاج کو نئی رفتار دینے کے لئے وسیع تبادلہ خیال کرنے کی امید ہے۔پی ٹی آئی-بھاشا کے مطابق، وزیر اعظم مودی کے واشنگٹن جانے کا امکان ہے۔ اس دوران ان کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے اور 24 ستمبر کو کواڈ سمٹ میں حصہ لینے کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرنے کا پروگرام ہے۔ہندوستان کی طرف سے حالانکہ نریندر مودی کے سفر کے ساتھ ساتھ کواڈ سمٹ کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے امریکی سفر کی تیاریوں کے تحت ہندوستان اور امریکہ نے کئی میٹنگیں کیں اور ایسی اطلاع ہے کہ یہ موضوع غیر ملکی سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کی حال کے واشنگٹن سفر کے دوران بھی اٹھا تھا۔امریکہ - ہند بحرالکاہل خطے میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گروپ بندی کے لیے واشنگٹن کے عزم کے بارے میں ایک مضبوط اشارہ دینے کے لئے کواڈ کے رہنماو¿ں کی ذاتی موجودگی کے ساتھ سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مارچ میں کواڈ لیڈروں کے پہلے سمٹ کی ڈیجیٹل طریقے سے میزبانی کی تھی، جس میں انڈو پیسیفک خطے کا عزم، آزاد، کھلی، شمولیت، جمہوری اقدار سے وابستہ تھا جو زبردستی قبضے جیسی رخنہ اندازی سے آزاد ہو۔ اسے ایک طرح سے چین کے لئے پیغام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں