خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کاسرکار وعدہ بند: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا


خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں80چھوٹے بنکنگ سسٹم ائیپ خواتین میں تقسیم

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کاسرکار وعدہ بندہے۔انہوں نے کہا ہرخواتین کسی بھی میدان میں میں مردوں سے پیچھے نہیںہیں۔وہ جنوبی کشمیر کے پانپور میں ای ڈی آئی میں دیہی خواتین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو فروغ دینے کے لیے کئی تربیتی پروگراموں کا افتتاح کر رہے تھے ۔اس دوران انہوں نے یہاں80چھوٹے بنکنگ سسٹم ائیپ خواتین میں تقسیم خواتین میں تقسیم کئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پائیدار زراعت کے طریقوں کو فروغ دینے ، دیہی خواتین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو فروغ دینے کے لیے کئی تربیتی پروگراموں کا ای ڈی آئی پانپور میں افتاح کیا ہے انہوں نے کہا زراعت اور جانوروں کی پرورش میں ان کی کمائی میں اضافہ مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا نے کہا کہ یہ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا مقصد دیہی خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم دور دراز علاقوں میں تجارت کو بہت فروغ دے گا جو ہمارے پسماندہ علاقوں کی دیہی خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔منعقدہ پرروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا بطور مہمان خصوصی کے طور موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پول ، پرنسپل سیکرٹری دیہی ترقیات ڈیپارٹمنٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر این آر ایل ایم ڈاکٹر سحرش اصغر ، ایڈیشنل سیکرٹری این آر ایل ایم کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔جبکہ تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں