تازہ بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر پسیاں گر آنے سے جموں سرینگر شاہراہ بند - سینکڑوں مسافر و مال براردار گاڑیاں درماندہ

سرینگر/11ستمبر /سی این آئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں جموں سرینگر شاہراہ پر ادھم پورکے نزدیک پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند کر دی گئی ہے ۔ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے اور شاہراہ صاف ہوتے ہی گاڑیوں کو اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے امان ملک نے قاضی گنڈ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سوموار کو بعد دوپہر اس وقت سینکڑوں مسافر و مال برردار گا ڈیاں درماندہ ہو گئی جب تازہ بارشوں کے نتیجے میں تین سو کلو میٹر لمبی شاہراہ پر ادھم پور کے قریب پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک آفیسر نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے ادھم پور میں کئی مقامات پر پسیاں گر آئی ہیں جس کے بعد گاڑیوں کی آمد رفت معطل کر دی گئی تاہم انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اور شاہراہ صاف ہوتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی جس کے بعد معمول کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی جائے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں