حلقہ انتخاب حبہ کدل کے شیعہ علاقوں اور امام باڑوں میں ایڈوکیٹ شمیم فردوس نے انتظا مات کا لیا جائیزہ لیا

سرینگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر و ایم ایل اے حبہ کدل ایڈوکیٹ شمیم فردوس نے اپنے حلقہ انتخاب کے امام باڑوں و شیعہ علاقوں میں انتظا مات کا جائزہ لیا ، ایم ایل اے موصوفہ نے امام باڑہ بابا پورہ ، مندر باغ ، ٹنگہ باغ ، منور آباد وغیرہ کا دورہ کیا،شمیم فردوس نے آفیسران کو ھدایت دی کہ محرم الحرام کے پیش نظر ان علاقوں میں بجلی، راشن ، گیس و پانی کی بہتر سپلائی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جا ئیں تاکہ ایام محرم کے دوران عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے شمیم فردوس ان علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کی بھی ھدایت دئے ایم ایل اے صاحبہ نے بابا پورہ اور منور آباد میں امام باڑوں کے نزدیک ناقص صفائی کے لئے میونسپلٹی اور آر اینڈ بی کے آفیسر وں کو بھی ھدیت دی گئی کہ ان علاقوں میں امام باڑوں کے نزدیک صفائی اور سڑکوں کو بہتر بنائیں تکہ اعزاداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں