خصوصی تحقیقاتی ادارے این اے آئی کی ایک اور کارروائی سید صلاح الدین کے نواسے کو دہلی طلب کرلیاگیا

سرینگر/اے پی آئی/ خصوصی تحقیقاتی ادارے نے ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کے بارے میں حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ کے نواسے کو پوچھ تاچھ کیلئے نوٹس اجرائ کی۔ حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ محمد یوسف شاہ عر ف سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کی گرفتار ی کے بعد ان کی بیٹی کے بیٹے مزمل کو ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے لین دین کے بارے میں پوچھ تاچھ کی غرض سے نوٹس اجرائ کی ۔ واضح رہے کہ این آئی اے نے ٹیررفنڈنگ اور حوالہ رقومات کے بارے میں 26اکتوبر کو سید شاہد یوسف کے رہائشی مکان واقع سوئیہ بگ بڈگام پر چھاپہ ڈالا تھا جس کے دوران خصوصی تحقیقاتی ادارے نے لپ ٹا پ ،ہار ڈ ڈسک ،موبائیل فون اور اہم نوعیت کے دستاویزات اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا تھا ۔خصوصی تحقیقاتی ادارے کی اس کارروائی کے بعد سید صلاح الدین کے نواسے کو این آئی اے نے پوچھ تاچھ کیلئے نوٹس اجرائ کی جبکہ ادارے نے پہلے ہی حریت کانفرنس کے 7لیڈروں سمیت 11افراد کو ٹیرر فنڈنگ اور حوالہ رقومات کے بارے میں گرفتار کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں