ایس ایس بی آن لائین امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل نتائج کا اعلان اسی روزکیا جائے گا

سرینگر/صوبائی کمشنر کشمیر نے 14نومبر سے شروع ہونے والے آن لائین سروس سلیکشن بورڈامتحانات کے احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے ہر طرح کا تعائون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوںنے ان باتوں کااظہار ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں کشمیر میں پہلی بار آن لائین امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ سرینگر میں 10امتحانی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جہاں ہر امتحانی مرکز میں 180-200امیدوار آن لائین امتحانات میںشامل ہوں گے۔امیدوار ان امتحانات میں دونشستوں میں شامل ہوں گے ۔پہلی نشست 9.30سے ایک بجے تک اور دوسری نشست1.30سے5بجے تک ہوگی۔امتحانات کا انعقاد مختلف اسامیوں بشمول جونیئر اسسٹنٹ کی اسامیوںکو پُر کرنے کے لئے ہورہا ہے اوریہ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد 18نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔صوبائی کمشنر نے امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنرسرینگر ،سیکریٹری ایس ایس بی ا ورپولیس وانتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی موجو دتھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں