سدھارتھ میں نیپالی اسمگلر گرفتار،نایاب نسل کے 17کچھوے برآمد

سدھارتھ/یو این آئی/ اترپردیش میں سدھارتھ نگر سے متصل نیپال-ہندوستان کی بین الاقوامی سرحد پربارڈر سیکورٹی فورس اور مہانا پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسمگل کرکے لے جائے جا رہے نایاب نسل کے 17 کچھوے برآمد کرکے ایک نیپالی اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کل یہاں بتایا کہ نیپال کے روپنڈیہی ضلع کے 'مرگی ہوا'ا علاقے کے سسئی گاؤں کا رہنے والا رام ملن کل رات کچھوؤں کو بوریوں میں بھر کر بین الاقوامی سرحد کے پاس اسمگل کر رہا تھا کہ نرنجن پور گاؤں کے قریب ایس ایس بی اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسے دبوچ لیا۔انہوں نے بتایا کہ برآمد کچھوے میں ایک 20 ناخن والا سیاہ، دو سرخ اور 14 بھورے رنگ کے شامل تھے ، جن کی نیپال میں بڑی مانگ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رام ملن کو فاریسٹ انیمل ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے برآمد کچھوؤں کو محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں