ہندستان اور کناڈا آپسی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کرینگے

نئی دہلی/یو این آئی/ ہندستان اور کناڈا آپسی شراکت داری مضبوط کرنے ، وسیع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کی بات چیت میں تیزی لانے ، اشیا اور خدمات کے کاروبار کو متوازی بنانے اورلیبر ورک پرمٹ کے التزامات پر وزیرسطح کی بات چیت کریں گے ۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزارت نے کل یہاں بتایا کہ ہندستان اور کناڈا کے سالانہ وزیروں کی سطح میٹنگ کا انعقاد کل یہاں کیاجائے گا۔ کناڈیائی اعلی سطحی وفد کی قیادت کناڈا کے بین الاقوامی تجارت وزیر فرانکوئش فلپ شیپین کریں گے جبکہ ہندستانی فریق کی صدارت کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر سریش پربھو ش کریں گے ۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے مابین آپسی کاروبار میں تیزی لانے کے طریقوں پر بات چیت ہوگی۔ وسیع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کی بات چیت کو تیزی سے پورا کرنے ، اشیا اور خدمات کے کاروبار کومتوازی بنانے ، کاروبار کے امکانات تلاش کرنے اور غیرملکی سرمایہ کاری ترغیب اور تحفظ معاہدہ پر تبادلہ خیال ہونے کے امکانات ہیں۔ بات چیت کے دوران کناڈا کے غیرمستقل غیرملکی لیبر پروگرام میں ہندستانی مفادات کے تحفظ کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے آپسی تعلقات بہت پرانے ہیں۔ کناڈا میں 12لاکھ سے زائد ہندستانی نژاد لوگ رہتے ہیں جن کی مجموعی آبادی میں تین فیصدحصہ داری ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں