تریپورہ میں آٹھویں بار بایاں محاذ کی حکومت بنے گی :دھر

اگرتلہ/یو این آئی/ مارکسی کمیونسٹ پاٹی ﴿سی پی آئی۔ایم﴾ کے ریاستی سکریٹری بجن دھر نے ایک پھر دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود تریپورہ میں آٹھویں بار لیفٹ فرنٹ کی ہی حکومت بنے گی۔ مسٹر دھر نے کل یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ﴿بی جے پی﴾ ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں لیکن جمہوریت کیلئے بی جے پی کے مقابلہ کانگریس بہتر ہے ۔ کانگریس ابھی بھی سیکولر نظریات میں یقین رکھتی ہے جبکہ بی جے پی پوری طرح سے مذہبی سخت گیری سے متاثر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے امن پسند لوگ کسی فرقہ پرست پارٹی کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں حکومت کے خلاف کوئی لہر نہیں ہے اور عوام پوری طرح سے بایاں محاذ کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کارکنوں نے سی پی آئی ایم کارکنوں پر حملے کئے لیکن وہ اس کی غلط تشہیر کررہی ہے ۔ تقریباََ ہر روز ہمارے پارٹی دفتروں پر بی جے پی کارکن حملہ کررہے ہیں اور دن بدن بی جے پی کی دہشت بڑھ رہی ہے ۔ وہ لوگ تریپورہ میں امن و قانون نظام کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اقتدار حاصل کرسکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں