لبنان نے سعودی عرب سے وضاحت طلب کی

بیروت/رائٹر/ لبنان کے صدر مشیل عون نے وزیر اعظم سعدالحریری کی وطن واپسی پر سعودی عرب سے وضاحت کا مطالبہ کی ہے ۔ لبنان کے ایک سینئر افسر کے مطابق مسٹرعون نے کل غیر ملکی سفارت کاروں سے کہا کہ مسٹر حریری کو اغوا کیا گیا ہے اور انہیں سعودی عرب سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر حریری کی طرف سے جو رائے یا قدم اٹھائے گئے ہیں وہ حقیقی نہیں ہے ۔ ایک سینئر لیڈر اور مسٹر حریری کے قریبی نے کہا کہ لبنانی انتظامیہ کا خیال ہے کہ ان کے وزیر اعظم کو سعودی عرب نے نظربند کر رکھا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر حریری نے گزشتہ ہفتہ ریاض سے ایک ٹی وی نشریات میں کہا تھا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں