جنوبی کوریا اور امریکہ نے فوجی مشق شروع کیا

سیول/ جنوبی کوریا اور امریکہ نے کوریائی جزیرہ نما میں مشق شروع کر دیا ہے جس میں تین امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف ﴿جے سي ایس﴾ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ جوہری طاقت سے لیس طیارہ بردار جہاز جنگی بیڑہ یو ایس ایس رونالڈ ریگن، یو ایس ایس نمٹز اور یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔جے سی ایس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مشق شمالی کوریا کو ہتھیاروں کے تجربہ سے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ یہ مشق چار دن تک چلے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں