ڈی آئی پی آر چلڈرنز فلم فیسٹول کا انعقاد کر رہا ہے

جموں/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کلچرل وِنگ بچوں کی فلموں پر ترتیب دئیے گئے ایک فلم فیسٹول کے اہتمام کر رہا ہے ۔دو روزہ فلم فیسٹول وید مندر جموںمیں بچوں کے دِن کے سلسلے میں شروع ہوا ۔کلچر ل افسر سنا ئ خان ، سیکرٹری وید مندر سدیش پال ، وائس پریذیڈنٹ وید مندر کے کے مینگی ، ٹیکنیکل ٹیم ، کلچرل وِنگ اور بچوں نے فیسٹول میں حصہ لیا۔فیسٹول کے انعقاد کا مقصد گیارہ سے 16سال کی عمر کے بچوں میں اخلاقی قدریں اور سماجی ذمہ داریوں کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔چلڈرنز فلم سوسائٹی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ان فلموں کا بندوبست کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں