اجے نند ا نے ریجنل آفس ایچ پی سی ایل سے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی

جموں/ خزانہ و منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے کمار نندا نے ہندوستان پیٹرول کارپوریشن لمٹیڈ کی طرف سے منعقدہ ایک سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو ’’سکھشم سائیکلو تھون ۔ 2017‘‘ کے پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ریلی کا مقصد لوگوں میں پیٹرول مصنوعات کو بہترطریقے پر استعمال میں لانے کے بارے میں جانکاری دینی تھی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حالیہ وزیر اعظم کے مقبول ترین پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو صحیح طریقے پر استعمال کیا جائے تاکہ آنے والے نسلوں کے لئے بھی پیٹرولیم جیسی اہم شے موجود رہے ۔سینئر ریجنل منیجر ایچ پی سی ایل اعجاز احمد کاچرو نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں