گاندربل پریمئر لیگ کرکٹ کا فائنل ریپورہ بلیو نے جیت لیا

سرینگر/آرمی کی طرف سے منعقدہ گاندربل پریمئر لیگ کا فائنل کل کھیلا گیا جس میں ریپورہ بلیو نے گرین ایکس چاکو کو 16رنوں سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے جاری گاندربل پریمئر لیگ جو 29ستمبر سے کھیلا جارہا تھا جس میںگاندربل کے اردگرد کے16 کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل گاندربل کے کاسبالر کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں ٹائٹل کیلئے دو ٹیموں ریپورہ بلیوز اور گرین ایکس چاکو کے درمیان کھیلاگیا ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریپورہ بلیوز نے مقررہ اووروںمیں159رن بنائے ۔160رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے گرین ایکس چاکو کی ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلدی جلدی گرگئیں لیکن میچ میں واپس آنے کی تمام تر کوششیں مخالف ٹیم نے ناکام بنادی اور آخر پر ہدف سے 16رنوں سے پچھڑنے کے سبب میچ ہار گئی ۔ اور ریپورہ بلیوز نے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ مین آف دی میچ ۔مین آف دی سیریز ۔بہترین بلے باز اور بہترین گیند بازی کیلئے بھی انعامات سے نوازا گیا ۔ ٹورنامنٹ سے گاندربل علاقے کے نوجوان کافی محظوظ ہوئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں