ورلڈ کپ کوالیفائنگ سیریز‘ سویڈن نے اٹلی کو اپ سٹ کر دیا

روم / فیفا ورلڈکپ 2018کے یورپیئن کوالیفائنگ ایونٹ میں سویڈن نے سابق عالمی چیمپئن اٹلی کو پلے آف کے پہلے لگ میں صفر ایک گول سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا۔ اٹلی کو عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلئے پلے آف کے دوسرے میچ میں لازماً کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ اٹالین ٹیم اگر دوسرے لگ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تو60 سال کے بعد پہلی بار اٹلی کی ٹیم عالمی کپ میں شامل نہیں ہوگی۔ یورپیئن لیگ کوالیفائنگ گروپ بی میں دوم پوزیشن حاصل کرکے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی اٹالن ٹیم کا گروپ اے کی دوم ٹیم سویڈن سے مقابلہ ہوا۔ سویڈن نے جانسن واحد گول کی بدولت چار بار کی سابق عالمی چیمپئن اٹلی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ سنسنی خیز مقابلہ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جانسن نے 61 ویں منٹ پر فیصلہ کن گول بناکر سویڈن کو فتح دلادی اب اس پلے آف رائونڈ کا دوسرا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پیر13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اٹلی کو عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلئے بڑے مارجن سے فتح کی ضرورت ہے جبکہ سویڈن اٹلی کے خلاف میچ برابر کرکے روس کا ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔دوسری جانب سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کھانے والی اٹالین ٹیم کے کوچ کمپورو نیچورا نے کہا ہے کہ اٹلی کو اب پیر کے روز اپنے ڈو اور ڈائی میچ میں ہر حالت میں بڑے مارجن سے سویڈن کو قابو کرنا ہوگا۔ اگر ہمار ی ٹیم نے اپنی مکمل صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا تو اٹلی کی شائقین کے غم و غصہ کو ہمیں جھیلنا ہوگا۔ اس سے قبل پلے آف آ ون میں کروشیا نے یونان کو4-1 گول سے سوئٹزرلینڈ نے نارتھرن آئرلینڈ کو صفر ایک گول سے شکست دی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں